عراق میں مالی معاملات کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کی علامہ صافی سے ملاقات اور حرم کے منصوبوں پر خراج تحسین.....

عراقی حکومت کی طرف سے پورے ملک میں مالی معاملات کی نگرانی کرنے والی کمیٹی’’ ديوان الرقابة المالية الاتحادية‘‘ نے آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) اور سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تأييده) سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون پہ تبادلہ خیال کیا۔

’’ ديوان الرقابة المالية الاتحادية‘‘ کے انچارج ڈاکٹر صلاح نوری کی سربراہی میں آئے ہوئے وفد نے روضہ مبارک کے پروجیکٹس کو عراق کے کامیاب ترین اور ہر طرح کی کرپشن سے پاک منصوبے قرار دیا اور روضہ مبارک کے تجربات سے استفادہ کی خواہش ظاہر کی ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: