الکفیل امنیہ نے اپنے دروازے طلاب کے لیے کھول دئیے ہیں.....

موبائل نیٹ ورک اور انٹر نیٹ کی عراقی کمپنی الکفیل امنیہ نے طلاب کو اپنی کمپنی کے نظام اور عمومی طور پر ٹیلی کیمنیکیشن کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے لیے اپنے دروازے کھول دئیے ہیں اور اب طلاب کا کوئی بھی گروپ کمپنی کا علمی دورہ کر سکتا ہے۔

کمپنی کے رکن انجینئر عارف بہاش نے کچھ عرصہ قبل نجف اشرف میں موجود ایک سکول کے طلاب کا کمپنی کو وزٹ کروایا اور انہیں یہاں کے نظام کے بارے میں بریفنگ دی۔

واضح رہے چند سال پہلے اس کمپنی کے 52 فیصد شئیرز کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے خرید لیا تھا جس کے بعد یہ کمپنی عراق کی اپنے شعبے میں کامیاب ترین کمپنی بن گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: