ضریح مبارک حضرت عباس(ع) والے ہال کو دھو دیا گیا ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کئیر سیکشن کے ارکان نے گزشتہ رات حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح والے ہال اور اس کی دیواروں کے دھونے کا عمل شروع کیا تھا کہ جو دن نکلنے سے پہلے خوش اسلوبی سے مکمل کر لیا گیا۔

اس مقدس مقام کو آب فرات سے دھونے کے لیے مذکورہ سیکشن نے خاص انتظامات کیے تھے اور اس باشرف کام کے لیے مخصوص افراد کا انتخاب کیا گیا تھا۔

دھونے اور جگہ کے خشک ہونے کے بعد دوبارہ سے قالین بچھا دئیے گئے اور دیواروں میں موجود ریکس میں قرآن، مفاتیح الجنان اور دیگر دعاوں و زیارات کی کتابیں رکھ دی گئیں اور پھر ضریح مبارک والے ہال کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: