میڈ ان عراق’’نمائش کا اختتام اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مصنوعات کی پذیرائی....

عراق کی وزارت صنعت و معدنیات کی طرف سے تیسری سالانہ نمائش’’میڈ ان عراق‘‘ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف سیکشنوں نے اپنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کیں کہ جنہیں بے انتہاء پذیرائی ملی اور معیار کے حوالے سےانہیں سب سے بہترین پروڈکٹ قرار دیا گیا۔

پانچ دن تک جاری رہنے والی اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جن شعبوں نے شرکت کی وہ درج ذیل ہیں:

شركة الجود لتكنولوجيا الزراعة الحديثة

دار الكفيل للطباعة والنشر

معمل انتاج الكونكريت الجاهز

معمل انتاج الحصى والرمل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے اس نمائش میں شرکت اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے تھی لیکن جس بہترین انداز اور بڑی مقدار میں روضہ مبارک کی مصنوعات کو پسند کیا گیا اور ماہرین کی طرف سے ان کے معیار کو اعلی ترین قرار دیا گیا یہ ایک غیر متوقع امر تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: