قومی مرکز برائے فنی تربیت کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ورکشاپ کا انعقاد.....

عراق کے قومی مرکز برائے فنی تربیت کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے گاڑیوں کی مرمت اور ویلڈنگ کے حوالے سےایک ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے کہ جس میں روضہ مبارک کے مینٹینس سیکشن کے ارکان اپنے تجربے اور مہارت کو دوسرے افراد تک پہنچانے کی سعی کر رہے ہیں۔

مذکورہ مرکز کے ہال میں منعقد ہونے والی یہ ورکشاپ دس دن تک جاری رہے گی اور مینٹینس سیکشن کے 12 ارکان روزانہ 6 گھنٹے ورکشاپ میں شامل افراد کو ٹریننگ دیں گے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام مذکورہ بالا مرکز کے ساتھ مل کر پہلے بھی دسیوں ورکشاپ کا انعقاد کر چکا ہے کہ جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: