ایران کے شہر قم میں حوزوی کتابوں کے انیسویں سالانہ مقابلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی پانچ کتابوں کو بہترین کتاب قرار دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں انعامات دینے کی باقاعدہ تقریب قم میں 7 جمادى الأولى (1439هـ) بمطابق(25 جنوری 2018ء) کو منعقد ہو گی جس میں شرکت کے لیے روضہ مبارک کو باقاعدہ رسمی دعوت نامہ موصول ہو چکا ہے۔
روضہ مبارک کی جن کتابوں کو بہترین کتاب کا درجہ دیا گیا وہ درج ذیل ہیں:
(موسوعة العلّامة الأوردباديّ ) مؤلف: السيد مهدي الشيرازي، ناشر: مركز إحياء التراث في مكتبة ودار مخطوطات، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام۔اس کتاب کو تحقیق کے حوالے سے سب سے بہترین کتاب قرار دیا گیا۔
(اعراب نهج البلاغة) مؤلف: استاد محمد جليل عباس الحسناوي، ناشر: شعبة الدراسات والنشر في قسم الشؤون الفكرية والثقافية، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام۔ اس کتاب کو سب سے بہترین کتاب کا درجہ ملا۔
(مختصر المراسم العلويّة )، مولف:(المحقّقّ الحلّيّ)، تحقیق: (أحمد عليّ مجيد الحلّي) ناشر: مركز تراث الحلة التابع لقسم شؤون المعارف الإسلامية والإنسانية، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام۔ اس کتاب کو بہترین کتابوں میں دوسری پوزیشن ملی۔
(المصحف الشريف المنسوب الى علي بن هلال البغدادي المعروف بابن البواب ) تحقیق: استاد علي الصفار، ناشر: مركز تصوير المخطوطات وفهرستها التابع لمكتبة ودار مخطوطات، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام۔ اس کتاب کو اپنے سیکشن میں دوسری پوزیشن حاصل ہوئی۔
(المختصر في أخبار مشاهير الطالبية الأئمة الاثنى عشر) تحقیق: السيد علاء الموسوي ناشر: مركز احياء التراث في مكتبة ودار مخطوطات، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام۔ اس کتاب کو بھی اپنے سیکشن میں دوسری پوزیشن حاصل ہوئی۔.
جب کہ ناشرین کی فہرست میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار مخطوطات کو سب سے بہترین ناشر قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس مقابلے میں 1000 سے زیادہ کتابیں شامل تھیں کہ جن میں سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی کتابیں انعامات حاصل کرنے میں سر فہرست رہیں۔