امام حسین(ع) انسٹی ٹیوٹ برائے خطابت میں جشن میلاد جناب زینب(س) کا انعقاد.....

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: (أحيوا أمرنا رحم الله من أحيى أمرنا).
اسی فرمان پر تعمیل کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے خواتین کے لیے قائم کیے گئے امام حسین(ع) انسٹی ٹیوٹ برائے خطابت میں آج جشن میلاد جناب زینب سلام اللہ علیھا کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں انسٹی ٹیوٹ کے تدریسی عملے اور طالبات کے علاوہ مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس جشن کے ضمن میں متعدد روح پرور سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس سے جشن کی رونق میں اضافہ ہوا۔ مقررات نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب زینب سلام اللہ علیھا کی سیرت اور حیات طیبہ کے حوالے سے گفتگو کی اور جناب زینب سلام اللہ علیھا کو خواتین کے لیے نمونہ عمل قرار دیا۔

واضح رہے مذکورہ انسٹی ٹیوٹ میں طالبات کو دینی تعلیم اور خطابت سیکھانے کے ساتھ ساتھ مختلف مناسبات پر دینی تقاریب بھی منعقد ہوتی ہیں کہ جس میں خواتین کو مدعو کیا جاتا ہے۔

کسی شاعر نے جناب زینب سلام اللہ علیھا کے جشن میلاد کے حوالے سے کیا خوب کہا ہے:

عالدنيا زينب أشرقت والعالـم تنـور


بنت الشمس متفرعة من فاطمة وحيدر

بسم النبي المختار .. هالفرحة نحييها

للزهرة والكرار .. هالفرحـة نحييهـا
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: