کربلا ابراہیمیہ روڈ پر تعمیر ہونے والے اس سٹور کا فولادی ڈھانچہ اور کنکریٹڈ ستون مکمل تیار ہو گئے ہیں اور اب اس سے اگلے مرحلہ کے تعمیری کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے اس تعمیری منصوبہ کی تنفیذ کا کام شرکت اللواء العالمیہ نامی کمپنی کو سونپا گیا ہے جب کہ اس کی نگرانی کی ذمہ داری روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ پروجیکٹس کے سپرد کی گئی۔