الجود کی کھادیں استعمال کرنے سے اہل صویرۃ نے پہلے سے کئی گنا زیادہ پیدا وار حاصل کی...

عراق کے صوبہ واسط کے زرعی علاقے سویرا میں کچھ کسانوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ذیلی کمپنی الجود برائے جدید زرعی ٹیکنالوجی کے بتاے ہوئے طریقہ کار اور الجود کمپنی کی کھادوں وغیرہ کو استعمال کیا اور پہلے سے کئی گنا زیادہ زرعی پیدا وار حاصل کی ان کسانوں میں ریاض ابراہیم اور احمد بھی شامل ہیں۔ الکفیل نیٹ ورک نے ان کسانوں سے ملاقات کی اور الجود کمپنی کے بارے میں ان کے تاثرات جاننے کی کوشش کی۔

ان کسانوں کا کہنا تھا کہ ہم نے آلو کی فصل کے لیے الجود کمپنی کے بتائے ہوئے طریقہ کار پر عمل کیا اور اس کمنپی کی کھادوں کو استعمال کیا جس سے نا صرف ہم نے سستی کھادوں کو حاصل کیا بلکہ پہلے سے کئی گنا زیادہ پیدا وار بھی حاصل کی۔

واضح رہے الجود کمپنی برائے جدید زرعی ٹیکنالوجی نا صرف زرعی مواد مقامی طور پر تیار کرتی ہے بلکہ کسانوں کو اچھی پیداوار کے حصول کے طریقوں سے بھی آگاہ کرتی ہے اور اس مقصد کے لیے کمپنی کے ارکان ملک کے زرعی علاقوں میں اکثر و بیشتر ورکشاپس کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: