الکفیل ہسپتال میں گردے کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن کامیابی سے ہمکنار.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال میں چند دن پہلے گردے کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن کیا گیا کہ جو نہایت کامیاب رہا اور اس وقت پیوند کاری کروانے والے نوجوان اور اپنا گردہ عطیہ کرنے والے شخص کی صحت بہتر سے بہتر تر ہو رہی ہے اور چند دن کے بعد دونوں افراد اپنی نارمل زندگی میں لوٹ جائیں گے۔

الکفیل ہسپتال میں گردے کی پیوند کاری سے وابسطہ ڈاکٹر ریاض صائغ نے بتایا ہے کہ گردے کی پیوند کاری کا اس ہسپتال میں یہ پہلا آپریشن تھا اس لیے اس آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے تھے اور آپریشن کرنے والی ٹیم کی سربراہی کے فرائض ڈاکٹر اسعد عبد عون نے سر انجام دئیے کہ جو امریکہ کے معروف ہسپتال میں گردے کی پیوند کاری کے شعبہ سے منسلک ہیں۔

واضح رہے کہ اس کامیاب آپریشن کے بعد عنقریب ہسپتال میں گردے کی پیوند کاری کے دو مزید آپریشن کیے جائیں گے۔

الکفیل ہسپتال کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹ یا فون نمبرز سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

www.kh.iq

(07602344444)

(07602329999).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: