سادۃ الخدام اپنی دادی جناب زہراء (س) کی شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے آنے والے زائرین کو چائے پیش کر رہے ہیں....

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے یوم شھادت کے احیاء کے حوالے سے روضہ مبارک میں متعدد پروگرام اور سر گرمیاں دیکھنے میں آرہی ہیں اور ان میں سے ایک روضہ مبارک میں خدمت سر انجام دینے والے سادۃ الخدام کی طرف سے زائرین کو چائے پیش کرنا بھی ہے۔

ایک روایت کے مطابق جناب زہراء سلام اللہ علیھا کی شھادت 13 جمادی الاول کو ہوئی اور اسی روایت کو مد نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں زائرین کی بڑی تعداد پرسہ پیش کرنے کے لیے آ رہی ہے۔ سادۃ الخدام نے زائرین کے لیے جگہ جگہ عراقی چائے کی سبیل لگا رکھی ہے اور وہ اپنے مخصوص لباس میں ملبوس زائرین کو چائے پیش کر رہے ہیں اور روایتی انداز میں پرسہ وصول کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سادۃ الخدام کے شعبہ میں ان قبائل کے افراد کو حرم کے خادم کے طور پر قبول کیا جاتا ہے کہ جو طویل عرصہ سے حرم کے انتظامات سنبھالتے آرہے ہیں اور سادۃ الخدام تمام مناسبات پہ مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتے ہیں اور حرم کے دیگر کاموں میں دوسرے خدام کی معاونت کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: