جناب زہراء سلام اللہ علیھا کے ایام شھادت کی مناسبت سے لگائی جانے والی نمائش ’’موسم احزان فاطمیہ‘‘ کا آغاز

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے جناب زہراء سلام اللہ علیھا کے ایام شھادت کی مناسبت سے لگائی جانے والی دسویں سالانہ نمائش ’’موسم احزان فاطمیہ‘‘ کا افتتاح کر دیا گیا ہے کہ جس میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرنے کے لیے کتابیں، ماڈلز اور تصاویر رکھی گئی ہیں۔

دس دن تک جاری رہنے والی اس نمائش کو دیکھنے کے لیے پہلے دن سے ہی لوگوں کی بہت بڑی تعداد ما بین الحرمین آ رہی ہے۔

اس نمائش کی افتتاح کے وقت ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس سے دونوں مقدس روضوں کے اعلی منتظمین اور دینی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا اور حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی مظلومیت کے حوالے سے گفتگو کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: