خواتین اور بچوں پر مشتمل منفرد فاطمی جلوس عزاء

’’موسم احزان فاطمی‘‘ کے ضمن میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی المناک شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے اس شب خواتین کا منفرد جلوس عزاء برآمد ہوا کہ جس نے کربلا کے دونوں مقدس روضوں میں حاضری دی اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کو اس المناک شھادت پہ تعزیت پیش کی۔

جلوس کی ابتداء میں سادۃ الخدام نے جناب زہراء سلام اللہ علیھا کا رمزی تابوت کاندھوں پہ اٹھایا ہوا تھا اور ان کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد عربی لباس میں ساتھ ساتھ ماتم کرتے ہوئے چل رہی تھی۔

واضح رہے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے دس دن تک موسم احزان فاطمی کے عنوان سے سوگ منایا جاتا ہے اور اس ضمن میں متعدد عزائی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: