جناب زہراء(س) کی مظلومیت کو اجاگر کرنے کے لیے العمید سکولز کے طلاب کا معصومانہ انداز ....

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے مابین الحرمین میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی مظلومیت اور شھادت کے احیاء کے سلسلہ میں ’’موسم احزان فاطمی‘‘ کے نام سے اعزائی تقاریب جاری ہیں اور اسی کے ضمن میں آج العمید سکولز کے بچوں نے جناب زہراء سلام اللہ علیھا کے گھر پر حملے اور شھادت کو اجاگر کرنے کے لیے پینسل سے تصاویر بنائیں اور اپنی معصومانہ سوچ اور انداز کے ذریعے دنیا تک جناب زہراء سلام اللہ علیھا پر ہونے والے مظالم کو پہنچایا۔

العمید سکولز کی چین میں شامل جن سکولوں کے بچوں نے اس منفرد سرگرمی میں حصہ لیا وہ درج ذیل ہیں:

(مدرسة العميد الابتدائية للبنات، مدرسة العميد الابتدائية للبنين، مدرسة القمر الابتدائية للبنات، مدرسة الساقي الابتدائية للبنين، مدرسة سيد الماء الابتدائية للبنين، مدرسة نور العميد الابتدائية للبنين).

واضح رہے موسم احزان فاطمی کے ضمن میں دس دن تک اعزائی تقاریب، کتابوں، تصاویر، ماڈلز کی نمائش، مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: