الکفیل کالج کے طالب علم کی فردوسی یونیورسٹی کے تمام لینگویج سینٹرز میں پہلی پوزیشن

ایران کی فردوسی یونیورسٹی کی طرف سے قائم تمام پرشیئن لینگویج سنیٹرز میں 6 جنوری 2018ء کو سالانہ امتحان ہوا کہ جس میں الکفیل کالج کے طالب علم سالم ھاشم موسوی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس طالب علم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے اور الکفیل کالج کے زیر انتظام چلنے والے الکفیل انسٹی ٹیوٹ برائے ٹیکنیکل معلومات میں 6 ماہ کے کورس میں شرکت کی تھی اور سالانہ امتحان میں مذکورہ یونیورسٹی کے تمام مراکز میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

گزشتہ روز الکفیل انسٹی ٹیوٹ میں سالم موسوی کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں الکفیل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر نورس محمد دھان اور روضہ مبارک کے فکر و ثقافت سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید عقیل عبد الحسین الیاسری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور سالم موسوی کو اعزازی اسناد اور انعامات پیش کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: