روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ (لندن) کی طرف سے سید خوئی کی کتاب البیان میں قرآنی قراءت کے موضوع پر ندوی....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی لندن میں قائم شاخ نے سید خوئی(قدس سرہ) کی کتاب البیان میں قرآنی قراءت کے موضوع پر ندوی کا انعقاد کیا جس میں روضہ مبارک کے مرکز القرآن و تفسیر کے انچارج شیخ ضیاء الدین زبیدی نے خطاب کیا۔

اس ندوی کا انعقاد لندن میں موجود عالمی یونیورسٹی برائے اسلامی علوم کی دعوت پہ کیا گیا اور اس ندوی میں یونیورسٹی سے منسلک سکالرز نے شرکت کی اور موضوع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے قرآن انسٹی ٹیوٹ (لندن) وقتا فوقتا مختلف موضوعات پر ندوات اور لیکچرز کا انعقاد کرتا رہتا ہے اور بعض دفعہ ان ندوات کا قیام کسی یونیورسٹی یا تعلیمی ادارے کی طرف سے طلب کیے جانے پر ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: