الکفیل سکاؤٹس کی موسم بہار کے حوالے سے سرگرمیوں کا آغاز......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں قائم بچوں کے شعبہ کے زیر انتظام کام کرنے والے الکفیل سکاؤٹس نے موسم بہار کی چھٹیاں ہوتے ہی اپنی تعلیمی و تربیتی سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں پہلی تین روزہ ورکشاپ 9 سے 12 سال کے بچوں کے لیے مختص کی گئی ہے ۔

مذکورہ شعبہ کے انچارج سرمد سالم نے بتایا ہے کہ موسم بہار کی چھٹیوں سے استفادہ کرنے کے لیے الکفیل سکاؤٹس نے سکول کے طلاب کی متعدد ورکشاپس کا انعقاد کیا ہے کہ جس میں سب سے پہلے تیسری کلاس سے لے کر چھٹی کلاس تک کے بچوں کی ورکشاپ شروع کی گئی ہے کہ جس میں کیمپنگ، کھیل ، ذہانت کا بڑھانا، علمی و تفریحی ٹرپس اور فکری و ثقافتی ورکشاپس شامل ہیں۔

موسم بہار کی چھٹیوں میں الکفیل سکاؤٹس کی تمام تر سرگرمیاں الکلینی کمپلیکس اور بستان الکشفی (سکاؤٹس باغ) میں منعقد ہوں گی۔

واضح رہے مذکورہ بالا سر گرمیوں میں حصہ لینے والے طلاب کے سکولوں اور طلاب کے والدین کی رسمی موافقت کے بعد طلاب کو ان میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: