امام حسین (ع) انسٹی ٹیوٹ برائے واعظات میں نئے درسی سال کا آغاز.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں قائم امام حسین علیہ السلام انسٹی ٹیوٹ برائے واعظات میں نئے درسی سال کا آغاز ہو گیا ہے کہ جس میں دینی علوم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی طور پر خطابت بھی سکھائی جاتی ہے۔

گزشتہ سالوں کی نسبت اس مرتبہ خواتین کی زیادہ تعداد نے انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لیا ہے کہ جو ایک طرف انسٹی ٹیوٹ کی کامیابی اور دوسری طرف مومنین کے دینی علوم میں دلسچپی کو ظاہر کرتا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ میں خطابت کا یہ کورس 3 مراحل پر مشتمل ہوتا ہے اور اس میں درج ذیل مضمون پڑھائے جاتے ہیں:

1- القرآن الكريم وتعليم قراءته الصحيحة.
2- الفقه .
3- العقائد .
4- السيرة.
5- تفسير القرآن .
6- مناهج البحث .
7- الإلقاء والخطابة .
8- النحو .
9- المنطق .
10- التنمية البشرية .

واضح رہے انسٹی ٹیوٹ میں کروایا جانے والا یہ کورس 3 سال پر مشتمل ہوتا ہے اور کورس کے اختتام پر ہر طالبہ کو سند جاری کی جاتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: