یونیورسٹی تعلقات کے شعبہ کی طرف سے لگائے جانے والے سکاؤٹ کیمپ میں سینکڑوں طلاب کی شرکت.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ یونیورسٹی تعلقات نے موسم بہار کی چھٹیوں میں کربلا کے صحراء میں کیمپنگ کا انتظام کیا ہے کہ جس میں یونیورسٹی کے سینکڑوں طلاب حصہ لے رہے ہیں۔

یہ کیمپ صحرا کے درمیان الاخیضر قلع کے قریب لگایا گیا ہے اور اس میں طلاب کو جسمانی تربیت کے علاوہ فقہی، عقائدی، سائنسی، تاریخی اور جغرافیائی موضوعات پر لیکچرز بھی دئیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شعبہ یونیورسٹی تعلقات وقتا فوقتا کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلاب کو دینی علوم کے زیور سے آراستہ کرنے اور انہیں اپنے اپنے شعبوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتا رہتا ہے اور یہ کیمپنگ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: