مزار صافی صفاء میں موجود مقام امام علی(ع) کے محراب کے گرد ضریح نما سنہری جالی کی تنصیب.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح ساز ورکشاپ کے ارکان نے مزار جناب صافی صفاء (نجف اشرف) میں موجود مقام امام علی علیہ السلام کی محراب کے گرد تانبے سے بنی سنہری ضریح نما جالی کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔

اس ضریح نما جالی کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح ساز ورکشاپ میں بنایا گیا اور ڈیزائننگ سے لے کر بنانے اور نصب کرنے تک کے تمام کاموں کو ورکشاپ کے ماہرین نے سر انجام دیا۔

واضح رہے مذکورہ ورکشاپ میں حضرت علی علی السلام کے صحابی جناب اسیب یمانی (صافی صفاء) کے مزار کی ضریح بھی تیار کی جا رہی ہے کہ جو عنقریب مکمل کیے جانے کے بعد نصب کر دی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: