روضہ مبارک میں بچوں کے شعبہ کے انچارج سرمد سالم نے بتایا ہے کہ اس نمائش میں بچوں کی دسیوں دینی و ثقافتی کہانیوں ،چھوٹی چھوٹی کتابوں، تصویری البمز اور بچوں کے رسالوں کو رکھا گیا ہے اور نمائش کے ابتداء سے ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا سٹال بچوں اور بڑوں کی منزل مقصود بن گیا ہے خاص طور پر علمی و سائنسی امور کو سکھانے کے لیے بنائے گئے کھلونے بچوں کی نظروں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس نمائش میں عراق کے کتابی اداروں کے علاوہ لبنان ،کویت اور ایران کے دسیوں ناشرین اور کتابی اداروں نے شرکت کی ہے اور اس نمائش میں ایک ہزار سے زیادہ عناوین پر بچوں کی ثقافتی ،دینی اور تفریحی کتابیں موجود ہیں۔ اور یہ نمائش 17 فروری 2018 تک جاری رہے گی۔