روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے مرکز العمید برائے تحقیق و تعلیم نے الباھر علمی رسالہ کا پانچواں شمارہ شائع کر دیا ہے کہ جس میں پندرہ علمی مضامین ہیں ۔
فزکس ،کیمسٹری ،بیالوجی، میتھمیٹک، انجینرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے مختلف موضوعات پر لکھے گئے یہ پندرہ مضامین کچھ عربی میں ہیں اور کچھ انگریزی میں ہیں۔
امید ہے کہ گزشتہ شماروں کی طرح الباھر کا یہ شمارہ بھی علمی حلقوں میں پسند کیا جائے گااور اسے سائنسی ترقی و علمی ترویج میں مدد مل سکے گی۔
الباھر رسالے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اس لنک کو استعمال کیا جا سکتا ہے:
https://albahir.alkafeel.net/