عراق میں پانی کے وفاقی وزیر حسن جنابی نے آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فارم ہاؤسز کا دورہ کیا اور وہاں پر پانی کے استعمال کی جدید ٹیکنیک اور طریقہ کار کا مشاہدہ کیا اور کم ترین پانی سے زیادہ سے زیادہ نتائج برآمد کرنے کے اس طریقہ کار کو سراہا۔
اس دورہ کے دوران وفاقی وزیر نے پورے عراق میں اس ٹیکنیک کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پانی کے بحران سے بچا جا سکے۔
زرعی آلات، ادویہ اور کھادیں بنانے والی روضہ مبارک کی کمپنی الجود میں بھی ہونے والے کام کو وفاقی وزیر نے دیکھا اور مقامی سطح پر اس پیداوار کی حوصلہ افزائی کی۔