ایران کے علماء اور محققین تراث کے احیاء و حفاظت کے منصوبے میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ساتھ ہیں.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کا وفد احیاء تراث کے متعلقہ ایرانی اداروں کے دورہ پر ہے اور اس سلسلہ میں اہم ترین شخصیات سے ملاقاتیں بھی کر رہا ہے۔

وفد کا ہر جگہ اور پرتپاک خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور ایرانی علماء اور محققین روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے احیاء تراث کے منصوبہ میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں اور چند اداروں کے ساتھ اس حوالے سے کچھ معاہدے بھی ہوئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے حال ہی میں جن شخصیات سے اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے ملاقات کی ہے ان میں سر فہرست اعلی دینی قیادت کے وکیل مطلق سید جواد شہرستانی،آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی(دام ظلہ)، جناب سید علوی بروجردی اور سید مجتبی موجانی ہیں۔

واضح رہے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے سربراہ جناب شیخ عمار ہلالی اور تراث کربلا و حلہ و بصرہ کے ارکان پر مشتمل وفد اب تک دسیوں تراثی اداروں کا دورہ کر چکے ہیں اور اسلامی و انسانی تراث کی حفاظت کے لیے خوش آئند معاہدے بھی کر چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: