لائبریری کے دوستوں کے اعزاز میں چوتھی سالانہ تقریب.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں قائم خواتین کی لائبریری نے سال کے دوران لائبریری آنے والی خواتین کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا اور جو خواتین زیادہ سے زیادہ لائبریری سے استفادہ کرتی رہیں انہیں انعامات اور تحائف پیش کیے گئے۔

خواتین کی لائبریری کا شعبہ نئی نسل میں کتاب دوستی کو عام کرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے اور اسی سلسلہ کی ایک کَڑی کے طور پر لائبریری سے زیادہ استفادہ کرنے والی اور سال کے زیادہ ایام میں لائبریری آنے والی خواتین کو ایک خصوصی تقریب میں مدعو کرتا ہے اور انہیں تحائف اور انعامات دیتا ہے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا جس کے بعد مقررات نے کتاب دوستی کے حوالے سے گفتگو کی اور روضہ مبارک کی طرف سے اس کی حوصلہ افزائی کو سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: