تین سو زائد پوزیشن ہولڈر طلاب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے انعامات کی تقسیم.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہر سال عراقی یونیورسٹیوں میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلاب کے اعزاز میں تقریب منعقد کرتا ہے اور ان میں انعامات اور تحائف تقسیم کرتا ہے ۔ ہر سال کی طرح امسال بھی دراسی سال 2016 ۔2017 ء کے سالانہ امتحان میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے 300 سے زائد طلاب کے اعزاز میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے شیخ کلینی ؒ کمپلیکس میں ایک تقریب منعقد کی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں قیمتی انعامات تقسیم کیے ۔

اس تقریب میں عراق کی یونیورسٹیوں کے طلاب اور اساتذہ کے علاوہ عراق کے وزیر تعلیم ڈاکٹر عبد الرزاق عیسی، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) اور سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام توفیقہ) نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا جس کے بعد عراق اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مخصوص ترانے پڑھے گئے ۔

سب سے پہلے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے استقبالیہ خطاب کیا اور تمام پوزیشن ہولڈر طلاب کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے دعاکرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھوں کو تھام کر انہیں ہمیشہ بلندیاں عطا کرے اور طلاب میں ہر طرح کی ترقی عطا کرے بے شک یہی افراد اس وطن کے معمار ہیں اور یہ وطن اپنے بیٹوں کے بغیر تعمیر نہیں ہو سکتا۔کل کی ہی یہ بات ہے کہ انہی جوانوں میں سے علم اور علماء کے دفاع کا ایمان رکھنے والے اٹھے اور انہوں نے اپنی زرؤں کے اوپر اپنے دلوں کو زیب تن کیا اور لوہے سے زیادہ سخت ارادہ اور قوت کے ساتھ میدان میں اترے اور اپنے ہدف کو حاصل کیاگزشتہ سال جب ہم اس جگہ کھڑے تھے تو عراق کی سر زمین کا کچھ حصہ پر ظالموں کا قبضہ تھا لیکن ا ن نوجوانوں نے جہاد ، علم، قوت اور ثابت قدمی کو اپنا شعار بنایا اور عراق کے اس حصے اور اس روح کو واپس لیا البتہ اس کے لیے بہت بڑی قیمت چکانی پڑی اس سرزمین پر ان جوانوں کو خون بہا یہ وطن اور یہ بہنے والا خون ہمارے لیے بہت زیادہ عزیز ہے ہم تمنا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ خون ضائع نہیں ہو گا اور اس کی ذمہ داری ہمارے بیٹوں اور بیٹیوں کی گردن میں ہے۔

علامہ صافی نے اس بات پر زور دیا کہ شناخت کی حفاظت ہمارے لیے ضروری ہے ہمارا معاملہ بالکل واضح اور مشخص ہے بس ضرورت اس سے متمسک ہونے کی ہے میں طلاب اور طالبات سے کہوں گا کہ آپ یقین رکھیں کہ آپ زندگی کی راہ میں گامزن ہیں اور عنقریب آپ کو اس وقت خوبصورت احساس گھیر لے گا جب آپ کو معلوم ہو گا کہ کون سی ذمہ داری آپ کے انتظار میں ہے اور اسی کی بقاء کی خاطر بہت بڑی قیمت ادا کی گئی ہےآپ نے ایک بڑا حصہ عبور کر لیا ہے اور آپ نے پہلی پوزیشنیں حاصل کی ہیں لہٰذا آپ کے سامنے دروازے کھلنے والے ہیں لیکن یاد رکھیے یہ راستے کی ابتداء ہے انتہاء نہیں اور جو ذمہ داری آپ نے اٹھانی ہے وہ بہت بڑی ہے ۔

علامہ صافی کے بعد عراق کے ہائر ایجوکیشن کے وزیر ڈاکٹر عبد الرزاق عیسی نے خطاب کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے علم اور علماء کے احترام اور ان پروگراموں کے انعقادپر روضہ مبارک کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے پوزیشن ہولڈر طلاب اور اعلی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے خدمت کے مواقع فراہم کرنے کو اپنی وزارت کی ذمہ داری قرار دیا .....

اس کے بعد عراقی یونیورسٹیوں کی نمائندگی میں ڈاکٹر امین دوائی نے خطاب کیا اور آخر میں معروف شاعر الحاج علی صفار نے وطن کی محبت سے معطر پر جوش نظم کو سماعتوں کی نذر کیا اور اس کے بعد انعامات کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوا۔

سب سے پہلے ایران کے شہر قم میں حوزوی کتابوں کے مقابلے میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے مؤلفین اور اہل قلم میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس کے بعد یونیورسٹیوں کے سربراہاں کی خدمت میں تحائف پیش کیے گئے۔

اور سب سے آخر میں اس دراسی سال میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلاب میں انعامت تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: