علامہ صافی: یہ وطن اپنے بیٹوں کے ہاتھوں سے ہی تعمیر ہو سکتا ہے.....

ہر سال کی طرح امسال بھی دراسی سال 2016 ۔2017 ء کے سالانہ امتحان میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے 300 سے زائد طلاب کے اعزاز میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے شیخ کلینی ؒ کمپلیکس میں ایک تقریب منعقد کی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں قیمتی انعامات تقسیم کیے ۔



روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے اس تقریب سے استقبالیہ خطاب کیا اور تمام پوزیشن ہولڈر طلاب کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے دعاکرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھوں کو تھام کر انہیں ہمیشہ بلندیاں عطا کرے اور طلاب میں ہر طرح کی ترقی عطا کرے بے شک یہی افراد اس وطن کے معمار ہیں اور یہ وطن اپنے بیٹوں کے بغیر تعمیر نہیں ہو سکتا۔کل کی ہی یہ بات ہے کہ انہی جوانوں میں سے علم اور علماء کے دفاع کا ایمان رکھنے والے اٹھے اور انہوں نے اپنی زرؤں کے اوپر اپنے دلوں کو زیب تن کیا اور لوہے سے زیادہ سخت ارادہ اور قوت کے ساتھ میدان میں اترے اور اپنے ہدف کو حاصل کیاگزشتہ سال جب ہم اس جگہ کھڑے تھے تو عراق کی سر زمین کا کچھ حصہ پر ظالموں کا قبضہ تھا لیکن ا ن نوجوانوں نے جہاد ، علم، قوت اور ثابت قدمی کو اپنا شعار بنایا اور عراق کے اس حصے اور اس روح کو واپس لیا البتہ اس کے لیے بہت بڑی قیمت چکانی پڑی اس سرزمین پر ان جوانوں کو خون بہا یہ وطن اور یہ بہنے والا خون ہمارے لیے بہت زیادہ عزیز ہے ہم تمنا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ خون ضائع نہیں ہو گا اور اس کی ذمہ داری ہمارے بیٹوں اور بیٹیوں کی گردن میں ہے۔

علامہ صافی نے اس بات پر زور دیا کہ شناخت کی حفاظت ہمارے لیے ضروری ہے ہمارا معاملہ بالکل واضح اور مشخص ہے بس ضرورت اس سے متمسک ہونے کی ہے میں طلاب اور طالبات سے کہوں گا کہ آپ یقین رکھیں کہ آپ زندگی کی راہ میں گامزن ہیں اور عنقریب آپ کو اس وقت خوبصورت احساس گھیر لے گا جب آپ کو معلوم ہو گا کہ کون سی ذمہ داری آپ کے انتظار میں ہے اور اسی کی بقاء کی خاطر بہت بڑی قیمت ادا کی گئی ہےآپ نے ایک بڑا حصہ عبور کر لیا ہے اور آپ نے پہلی پوزیشنیں حاصل کی ہیں لہٰذا آپ کے سامنے دروازے کھلنے والے ہیں لیکن یاد رکھیے یہ راستے کی ابتداء ہے انتہاء نہیں اور جو ذمہ داری آپ نے اٹھانی ہے وہ بہت بڑی ہے ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: