روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے حشد شعبی کے حوالے سے دستاویزی فلموں کا مقابلہ

داعش کے خلاف لڑنے والوں اور اس عالمی دہشت گرد تنظیم کو شکست فاش سے دوچار کرنے والوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ’’دفاع کا مقدس فتوی‘‘ کے عنوان سے تیسرے سالانہ ثقافتی سیمینار کی تیاریاں ابھی سے ہی زور و شور سے جاری ہیں اس سیمنار کا ایک حصہ حشد شعبی کے بارے میں دستاویزی فلموں کا مقابلہ بھی ہے جس کا باقاعدہ رسمی اعلان آج کیا گیا۔
اس مقابلے میں اعلی دینی قیادت کے دفاع کے فتوی پر لبیک کہنے والے عسکری رضاکاروں اور داعش کے خلاف جنگ کرنے والی سیکورٹی فورسز کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیس منٹ اور کم از کم ایک منٹ کی دستاویزی فلم بنانے والے کو (21حزيران 2018م) تک اپنی فلم (HD) یا (Lavi) کی صورت میں سیمینار کی انتظامی کمیٹی تک پہنچانی ہو گی یا (info@holyfatwa.com) پر میل کرنی کرنی ہو گی۔
واضح رہے یہ دو روزہ سیمینار مذکورہ بالا فتوی کے اصدار کی یاد میں من 13- 14 شوال/1439هـ الموافق لـ 28- 29 حزيران/ 2018ء کو منعقد ہو گا اس کے ضمن میں دسیوں پر دسیوں دیگر پروگرام بھی منعقد ہوں گے اور اس سیمینار کا اس مرتبہ شعار یہ رہے گا: (النَّصْرُ مِنْكُمْ وَلَكُمْ وَإِلَيْكُمْ وَأَنْتُمْ أَهْلُهُ)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: