متعدد زبانوں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی 300سے زائد کتابیں عالمی نمائش کا حصہ

ان دنوں ایران کے شہر قم میں کتابوں کی دو عالمی نمائشیں جاری ہیں جن میں سے ایک دینی کتابوں کی پانچویں سالانہ عالمی نمائش ہے جبکہ دوسری کتابوں کی تیرھویں سالانہ نمائش ہے ان دونوں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اپنی علمی، فکری اور ثقافتی منشورات کے ہمراہ شریک ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے قم میں جاری نمائش میں متعدد زبانوں میں 300سے زائد عناوین پر مشتمل کتابیں اپنے سٹال کا حصہ بنائی ہیں اور اپنے بہت سے رسالوں اور دیگر فکری اشیاء کو بھی نمائش کے لیے رکھا ہے۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) دنیا میں منعقد ہونے والی کتابوں کی نمائشوں میں شرکت کرتا رہتا ہے اور ہر جگہ اسے کافی پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: