الجود کمپنی برائے جدید زرعی ٹیکنالوجی کی طرف سے گندم کی پیداوار بڑھانے  کے حوالے سے ایک علمی کانفرنس کا انعقاد.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الجود کمپنی برائے جدید زرعی ٹیکنالوجی نے ذی قار میں گندم کی پیداوار کو بڑھانے کے حوالے سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا کہ جس میں ذی قار کے محکمہ زراعت کے اہلکاروں اور علاقے کے کسانوں نے شرکت کی ۔

اس کانفرنس میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے متعدد موضوعات پر بات کی گئی کہ جن میں مندرجہ ذیل قابل ذکر ہیں:

1:۔ عراق میں تبدیل ہوتے ہوئے ماحولیاتی حالات کے تحت کھاد کے استعمال کے درست طریقے۔

2:۔ صحیح بیج اور اس کی مقدار ۔

3:۔ ملک میں پانی کے بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے آب پاشی کے جدید طریقے ۔

4:۔ الجود کمپنی کے تجربات اور اس کے خاطر خواہ نتائج۔

5:۔ سیم اور تھور والی زمینوں کا الجود کمپنی کی مصنوعات کے ذریعے علاج۔

6:۔کم سے کم اخراجات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پیداوار کا حصول۔

کانفرنس کے دوران کسانوں اور زرعی محققین نے الجود کمپنی کے زرعی ماہرین سے متعدد سوالات بھی کیے اور الجود کمپنی کی مصنوعات اور تجربات سے آگاہی حاصل کی۔

کانفرنس کے اختتام پر کچھ کسانوں کو الجود کمپنی کی مصنوعات تحفہ میں دی گئیں کہ جن کو الجود کمپنی کے زرعی ماہرین کی زیر نگرانی ان کی زمینوں میں جدید ترین طریقوں کے ساتھ استعمال کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: