علامہ صافی کا الکفیل ڈیجیٹل پرنتنگ پریس کا دورہ......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے حرم کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تأييده) کے ہمراہ آج الکفیل ڈیجیٹل پرنٹنگ پریس کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے کام کا جائزہ لیا اور پریس کے ارکان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس دورے کے دوران پریس کے انچارج محمد آل تاجر نے یہاں موجود مشینری اور اس کے طریقہ کار کے حوالے سے علامہ صافی کو بریفنگ دی اور اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ الکفیل ڈیجیتل پرنٹنگ پریس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ایک ذیلی ادارہ ہے کہ جو مختلف مناسبات پر منعقد ہونے والے پروگراموں کے لیے ڈیکور کی ڈیزائننگ کرتا ہے اور اسے جدید ترین مشینوں کے ذریعے تیار کرتا ہے۔اس کے علاوہ اشتہارات وغیرہ کی ڈیجیٹل پرنٹنگ کی ذمہ داری بھی اسی پریس کے کاندھوں پہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: