شعبہ خطابت کی جانب سے خطباء کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں قائم خواتین کے شعبہ خطابت نے خطباء کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک کورس کا انعقاد کیا کہ جس میں 200 سے زائد خطباء آنے شرکت کی کہ جن میں خواتین اور مرد خطباء شامل تھے۔

اس کورس میں خطابت کی عملی و نظریاتی تربیت اور اس فن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے طریقے بتانے کے لیے جہاں عراق سے متعدد معروف علماء اور خطباء کو مدعو کیا گیا تھا وہاں ایران سے بھی علماء کو بلایا گیا کہ جن میں قم کے معروف خطیب اور عالم سید احمد محسن حکیم بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ اس کورس کا مقصد خطباء کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور ممبر حسینی کے ذریعے تعلیمات اہل بیت کی ترویج و اشاعت کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے میں قردار ادا کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: