عباس عسکری یونٹ نے بصرہ کے صحرائی علاقوں میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی اور اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ سید احمد صافی کے حکم پر عباس عسکری یونٹ نے بصرہ کے صحرائی علاقوں اور ہائی وے کے اطراف میں بارودی سرنگوں اور جنگ کے دوران استعمال ہونے والے اسلحہ کی باقیات کو صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے اوراس کام کے لئے جدید ترین آلات کو استعمال کیا جا رہا ہے کہ جن میں(scanjack) نامی جدید مشین بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ بعثی دور حکومت اور اس کے بعد ہونے والی جنگوں کے دوران بصرہ کے صحرائی علاقے میدان جنگ بنے رہے اور وہاں بڑی مقدار میں غیر استعمال شدہ اسلحہ اور بارود کی موجودگی کی وجہ سے اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور بارودی سرنگوں کے پھٹنے کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات بھی ہو چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: