اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق کے وزیر کی موجودگی میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے آئیٹزم کے بارے میں اپنی تحقیق پیش کی......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سن 2010 سے آئیٹزم کے علاج اور اس حوالے سے اپنی تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے اور اس سلسلہ میں روضہ مبارک نے دس کورس اور پچیس علمی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا اور گزشتہ روز اسی بارے میں اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق کی وزارت میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق کے وزیر ڈاکٹر عبد الرزاق عیسی نے بھی شرکت کی۔

اس کانفرنس سے ڈاکٹر شامل ھادی محسن نے خطاب کیا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مذکورہ بالا پروجیکٹ کے انچارج ہیں اور آکلینڈ یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں عراقی یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی تا کہ اس منصوبہ سے استفادہ کیا جا سکےاور اسی کی روشنی میں آئیٹزم کے علاج کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔

اس کانفرنس میں ڈاکٹر شامل نے آئٹیزم کے حوالے سے اپنی تحقیقات کو بھی پیش کیا اور اس کے علاج کے جدید ترین اور مؤثر طریقے بیان کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: