روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے قاھرہ میں نادر دستاویزات اور مخطوطات کی نمائش......

قاھرہ میں ان دنوں تراث عربی و اسلامی سیمینار جاری ہے جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو بھی مدعو کیا گیا ہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اس سیمینار میں نا صرف اپنے تحقیقی مقالوں کو پیش کیا بلکہ اس سیمینار میں اپنی کامیاب شرکت کی تکمیل کے طور پر نادر ترین دستاویزات اور مخطوطات کی نمائش بھی لگائی کہ جسے دیکھنے کے لیے ماہرین اور عام لوگوں کی بڑی تعداد آرہی ہے۔

قاھرہ جانے والے وفد کے سربراہ صلاح مہدی نے بتایا ہے کہ ہم نے نمائش میں 32 دستاویزات اور مخطوطات کے نمونے رکھے ہیں کہ جن کا تعلق پہلی صدی ہجری سے لے کر تیرھویں صدی ھجری تک ہے اور اس کے علاوہ چالیس قدیم اور مخطوط کتابوں کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے مقدس روضوں میں سے پہلی مرتبہ کسی روضہ کے ادارہ کی طرف سے بیرون ملک اس قسم کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے اور یہ اعزاز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں پُر خلوص کام کرنے والے خدام کی بدولت ہو پایا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: