الکفیل ہسپتال نے ساڑھے تین بلین دینار سے زیادہ طبی خدمات مفت فراہم کیں.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حیدر بہادلی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ الکفیل ہسپتال نے ضرورت مند افراد کو دو سال کے دوران ساڑھے تین بیلن دینار سے زیادہ کی طبی خدمات مفت فراہم کی ہیں ۔

ڈاکٹر بہادلی نے مزید بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ کی طرف سے خصوصی ہدایات کے مطابق ہسپتال کے افتتاح سے ہی ضرورت مند افراد کے بلا معاوضہ علاج معالجے کے لیے خصوصی بجٹ رکھا گیا تھا اور ابتداء سے ہی اس سلسلہ کو شروع کر دیا گیا تھا جو اب تک جاری و ساری ہے۔

مذکورہ بالا بجٹ سے ہی الکفیل ہسپتال نے ملک کے پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس بھی لگائے جاتے ہیں ۔

الکفیل ہسپتال کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک یا فون نمبرز سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

www.kh.iq

(07602344444)

(07602329999)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: