حیرا میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے تعمیر ہونے والے مدرسہ کی تعمیر آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے....

نجف اشرف کے نواحی شہر حیرا میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے خواتین کی دینی درسگاہ کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں پہنچنے والی ہے اور اب تک تقریبا 88 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

اس منصوبہ پہ کام کرنے کی ذمہ داری روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ میٹینس سیکشن کو دی گئی تھی کہ جس نے اپنے تمام شعبوں کے ارکان کی مدد سے بہت ہی کم عرصے میں اسے تکمیلی مراحل کے قریب کر دیا ہے ۔ مذکورہ سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمر عباس علی الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ یہ دینی درسگاہ 825.5 مربع میٹر رقبہ پر متشمل ہے اور اس میں 16 ہال بنائے گئے ہیں جن میں 6 ہال تدریسی امور کے لیے استعمال ہوں گے جب کہ باقی ہالز میں اداری دفاتر ، تقریبات کے لیے ہال، ڈے کئیر سنٹر اور نرسری ، سٹور روم ، سٹاف روم ،استقبالیہ ، کینٹین وغیرہ کے لیے مختص ہیں ۔

واضح رہے اس دینی درسگاہ کی دیواریں اور چھت سینڈویچ پینل اور فولادی ڈھانچے سے بنائی گئی ہے تا کہ کم سے کم وقت میں اس کی تعمیر مکمل ہو سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: