روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک نے ایک نئے صفحے کا اضافہ کیا ہے جس کی بدولت ہر مومن اپنی حاجات اور اپنی عقیدت کو بیان کرنے کے لیے حضرت عباس علیہ السلام کو خط لکھ سکتا ہے اس خط کو جلد سے جلد پرنٹ کر کے حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح میں ڈال دیا جائے گا اس صفحہ کو ’’ضریح میں ڈالنے کے لیے خط‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ علمدار وفا حضرت عباس علیہ السلام سے آپ جو حاجت بھی طلب کرنا چاہتے ہیں مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے اسے تحریر کریں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام اسے جلد سے جلد پرنٹ کر کے ضریح مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ڈال دیں گے:
https://alkafeel.net/message