روح النبوہ سیمینار کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں اور یہ سیمینار عالمی سطح پر منفرد ثابت ہو گا......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے الکفیل گرلز سکولز کی طرف سے دوسرے سالانہ روح النبوۃ سیمینار کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور یہ سیمینار اس سال اس عنوان کے تحت منعقد ہو گا (فاطمة "عليها السلام" فيضُ الندى ونسيمُ الجنان)۔

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس سیمینار کے ضمن میں متعدد تقریبات دیکھنے میں آئیں گی جن میں تحقیقی مقالات پر مشتمل علمی کانفرنس، تصاویر اور کتابوں کی نمائش، محفل کی تقریب وغیرہ شامل ہیں۔

اس سیمینار میں مقالات کے مقابلے میں شرکت کے لیے جن افراد نے اپنے مقالے اور علمی ابحاث کو ارسال کیا تھا ان میں سے سب سے بہتر قرار دئیے جانے والے مقالات کا بھی سیمینار کی انتظامیہ نے پہلے سے اعلان کر دیا ہے کہ جس کی تفصیل آپ اس لنک کے ذریعے جان سکتے ہیں:

https://alkafeel.net/news/index?id=6482
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: