آیت اللہ سید سیستانی(دام ظلہ الوارف) کا دفتر آخری فرد کے گھر لوٹنے تک آئی پی ڈیز کی امداد جاری رکھے گا.....

داعشی دہشت گردوں کے عراق میں داخل ہونے اور بہت سے علاقوں کو اپنے قبضہ میں لینے کے بعد لاکھوں لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئے ان آئی پی ڈیز کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں کیمپس قائم کیے گئے کہ جہاں فلاحی تنظیموں اور حکومت میں انہیں ضروریات زندگی فراہم کرنے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پہ لی۔ آئی پی ڈیز کے لیے نجی سطح پر سب سے زیادہ کام آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کے تحت کام کرنے والے اداروں کی طرف سے دیکھنے میں آیا۔ دفتر کی طرف سے خصوصی طور پر آئی پی ڈیز کے لیے بنائی گئی کمیٹی اب بھی امدادی کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اسی سلسلہ میںآج کمیٹی کے ارکان نے فلوجہ کے نواحی علاقے عامریہ میں قائم آئی پی ڈیز کے کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں رہنے والوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

مذکورہ کمیٹی کے انچارج سید شہید موسوی نے بتایا کہ اس کیمپ میں رہنے والے افراد دوسرے اداروں سے امداد نہ ملنے کی وجہ سے بہت سی پریشانیوں کا شکار تھے ہمیں جونہی اس حوالے سے خبر ملی ہم فوری طور پر امدادی سامان لے کر اس کیمپ میں پہنچے تا کہ اپنے گھروں سے دور رہنے پر مجبور ان لوگوں کو کسی حد تک ضروریات زندگی فراہم ہو سکے۔

سید شہید موسوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک آئی پی ڈیز کا آخری فرد اپنے گھر نہیں لوٹ جاتا اس وقت تک آیت اللہ سید سیستانی (دام ظلہ) کا دفتر آئی پی ڈیز کی امداد جاری رکھے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: