ملائیشیا کے ایک اعلی سطحی وفد کا العمید یونیورسٹی کا دورہ.....

آج ملائیشیا میں قائم جمعیت استشاریہ کے صدر ڈاکٹر حیدر فوزی شکرجی کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی وفد نے العمید یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وفد میں شامل ملائیشین یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور سکالرز نے العمید یونیورسٹی کے نظام کو سراہا اور اسے ایک ابھرتی ہوئی جدید یونیورسٹی قرار دیا۔

ملائیشین وفد کی آمد پر اعلی تعلیمی ہیئت کے سربراہ ڈاکٹر عباس الددہ نے وفد کا استقبال کیا اور یونیورسٹی کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا اور یہاں کے نظام تعلیم اور علمی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

واضح رہے العمید یونیورسٹی کے افتتاح کے بعد سے متعدد غیر ملکی وفود اور اعلی تعلیمی اداروں کے ارکان آئے روز العمید یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہیں اور شاید اس کی ایک وجہ العمید یونیورسٹی کی انتظامیہ کا اندرون ملک اور بیرون ملک علمی و تعلیمی نیٹ ورک بنانے کا ہدف بھی ہے ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: