ہر روز نماز مغربین کے بعد مجلس عزاء شروع کر دی جاتی اور اس میں خطباء جناب ام البنین سلام اللہ علیھا کے حالات زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے اور آخر میں عربی زبان کے معروف نوحہ خوان باسم کربلائی نوحہ خوانی کے فرائض سر انجام دیتے۔
واضح رہے جناب ام البنین کے یوم وفات کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں خصوصی طور پر مجالس عزاء منعقد ہوتی ہیں اور ان میں ملک کے نامور خطباء وفاء کے پہاڑ جناب ام البنین سلام اللہ علیھا کی سیرت طیبہ پہ روشنی ڈالتے ہیں۔