چھٹا سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کارگل میں منعقد ہو گا.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہندوستان میں ہر سال منعقد ہونے والا جشن امیر المومنین علیہ السلام اس مرتبہ کارگل میں منعقد ہو گا حوزہ علمیہ اثناء عشریہ میں اس کی تقاریب 13 تا 18 رجب 1439ھجری اس شعار کے تحت جاری رہیں گی (أَمِيرُ المُؤمِنِينَ(عَلَيْهِ السَّلامُ) أَوَّلُ العَابِدِينَ وَأَزْهَدُ الزّاهِدِين)۔

اور اس جشن میں عراق کے دیگر مقامات مقدسہ کے خدام بھی شرکت کریں گے اور خاص طور پر روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم (ع) و امام محمد تقی(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کی شرکت متوقع ہے۔

جشن امیر المومنین علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی نے بتایا ہے کہ اس جشن کے ضمن میں تمام مقدس روضوں کی طرف سے کتابوں اور تصاویر کی نمائش، محافل قرآن، کارگل کی مساجد اور امام بارگاہوں کے دورے شہر کی معروف شخصیات سے ملاقاتیں، کوئز پروگرامز، علمی و تحقیقی کانفرنس وغیرہ شامل ہیں۔

جشن کی تقریبات کے ضمن میں کارگل سے 205 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع شہر(لهلدار) میں بھی ایک تقریب منعقد ہو گی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد پر لہرانے والے عَلَم کی پرچم کشائی کی جائے گی۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے بیرون ملک منعقد ہونے والے پروگراموں میں سے جشن امیر المومنین علیہ السلام کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور یہ جشن ہر سال ہندوستان کے کسی شہر میں منعقد ہوتا ہے اور اس سال مقدس حرموں کے خدام کی ضیافت کا شرف کارگل کو حاصل ہو گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: