’’خطب الجمعة ‘‘ کی نویں جلد کی اشاعت.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے مرکز العمید برائے تحقیق و تعلیم نے خطبات جمعہ پر مشتمل کتاب ’’خطب الجمعة توثیق و تحقیق‘‘ کی نویں جلد شائع کر دی ہے یہ جلد دو اجزاء پر مشتمل ہے اور اس میں سن 2013 (1434و1435ھ) کے دوران روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں نماز جمعہ کے خطبات کو کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔

مرکز العمید میں قائم موسوعات و معجمات سیکشن کے سربراہ ڈاکٹر کریم حسین ناصح خالدی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سے پہلے ہمارے سیکشن نے سن 2014، سن 2015 اور 2016کے خطبات جمعہ کو بھی کتابی شکل میں شائع کر چکا ہے اور اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے حال ہی میں ہمارے سیکشن نے سن 2013 کے خطبات جمعہ کو کتابی شکل دی ہے اور ہر سال کے خطبات جمعہ دو اجزاء پر مشتمل ہیں ان خطبات جمعہ کو کتابی صورت دینے کے لیے ہمارے سیکشن میں فقہ، تحقیق، تاریخ اور لغت و ادب کے ماہرین کام کر رہے ہیں۔

ان خطبات جمعہ کو کتابی شکل دینے کا مقصد محققین اور اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلاب کے لیے ایک موثق مصدر کی فراہمی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: