روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پچاس سالہ پرانے فرش کی جگہ سنگ مرمر کے نئے دیدہ زیب فرش نے لے لی

افقی توسیع وتعمیر نو، صحن پر چھت، ایوانوں کی دیواروں کی تغلیف، سرداب کی دیواروں اور فرش کی مینٹینیس اور اس پر سنگ مرمر لگائے جانے سمیت روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) میں توسیع و تعمیر کے دسیوں منصوبوں کو اب تک پايہ تکمیل تک پہنچایا جا چکا ہے اور بہت سے منصوبوں پر اب بھی کام جاری ہے اور کچھ ایسے منصوبے ہیں جن کو مستقبل میں شروع کیا جائے گا ہر منصوبے کے لیے خاص زمان اور مکان کی پہلے سے تعیین کر دی گئی ہے اور حال ہی میں اسی سلسلہ کی ایک نئی کڑی کا آغاز کیا گیا ہے اور وہ روضہ مبارک کے صحن اور ضریح والی عمارت(حرم) کے نیا فرش ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے سربراہ ضیاء مجید صائغ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے روضہ مبارک کے فرش پر آخری مرتبہ ستر کی دہائی میں سنگ مرمر لگایا گیا تھا اور 50سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد اس فرش کو اب تبدیل کرنا ضروری ہو گیا تھا لہذا پہلے سے طے شدہ منصوبہ اور طریقہ کار کے تحت سارے فرش کو متعدد حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ایک ایک کر کے ہر حصہ میں سنگ مرمر کا فرش لگایا جائے گا تاکہ کام کی وجہ سے زائرین کی آمد ورفت میں خلل پیدا نہ ہو۔
سب سے پہلے ضریح مبارک والی عمارت(حرم) میں فرش کا کام شروع کیا گیا ہے کہ جس کا مجموعی رقبہ1000 مربع میٹر ہے۔
اس منصوبہ میں سب سے پہلے پرانے سنگ مرمر اور اس کے نیچے لگی کنکریٹ کو ہٹایا جائے گا، پھر زمین کو خاص مواد اور طریقہ کار کے ذریعے تیار کیا جا‏ئے گا، اس کے بعد نئی کنکریٹ، نکاسی آب اور بجلی کی لائن سمیت دیگر امور کو مکمل کر کے نئے دیدہ زیب سنگ مرمر کی ٹائلز کی نصب کر دیا جائے گا۔
اس منصوبے کے لیے نیا Multi-onyx سنگ مرمر اٹلی سے منگویا گیا ہے کہ جو اپنی قدرتی رنگت، مضبوطی اور دیگر مواصفات میں اپنی مثال آپ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: