’’آکسیجن کے ذریعے علاج‘‘ کے موضوع پر العمید یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں ندوہ

ایک عرصہ سے بہت سی دائمی chronic اور حاد acute بیماریوں کے علاج کے لیے آکسیجن کے شدید اور ہلکے دباؤ کو استعمال کیا جا رہا ہے متعدد بین الاقوامی ہسپتالوں میں اس طریقہ علاج سے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ اس طریقہ علاج کی اہمیت کے پیش نظر بروز بدھ (18 جمادی الثانی 1439ھ) بمطابق (7 مارچ 2018ء) کو العمید یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں ’’آکسیجن کے ذریعے علاج‘‘ کے موضوع پر ایک ندوہ کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کے لیے نیویارک یونیورسٹی میں طب باطنی کے استاد اور نیویارک ہسپتال میں مرکز جراحی کے انچارج ڈاکٹر مہدی عبد الله کو مدعو کیا گیا تھا۔
عراقی نژاد امریکن ڈاکٹر مہدی عبد اللہ نے ندوہ میں امراض کے علاج کے لیے آکسیجن تھراپی کے مختلف جدید ترین طریقوں کے حوالے سے گفتگو کی اور اسے ایک بے ضرر اور بہترین علاج قرار دیا۔
ندوہ میں حاضرین نے اس بارے میں سوالات بھی کیے جن کے جوابات سے موضوع کے مزید پہلو اجاگر ہوئے۔
واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعلیمی اداروں میں سے ایک العمید یونیورسٹی اور اس کا میڈیکل کالج بھی ہے جس میں طلاب کو جدید سائنس اور ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے کے لیے وقتاً فوقتاً سیمینارز، ورکشاپس اور ندوات وغیرہ کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: