معارفِ اسلامی و انسانی سیکشن کی طرف سے (میرا ورثہ میری شناخت ہے) کے موضوع پر فوٹو گرافی کا مقابلہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارفِ اسلامی و انسانی سیکشن کی طرف سے (میرا ورثہ میری شناخت ہے) کے موضوع پر فوٹو گرافی کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شامل بہترین تصاویر کا اعلان پہلی سالانہ ربيع التراث نمائش کی تقاریب کے ضمن میں کیا جائے گا کہ جو 30مارچ سے 5اپریل 2018ء تک ما بین الحرمین میں جاری رہے گی۔

مقابلے میں شرکت کی شرائط:

ہر فوٹو گرافر زیادہ سے زیادہ تین ایسی تصاویر کو مقابلے میں پیش کر سکتا ہے کہ جن کا تعلق اسلامی ورثے سے ہے مثال کے طور پر مساجد، امام بارگاہیں، مقدس روضے، علماء، مخطوطات وغیرہ...

تصویر JPEG فارمیٹ اور 300 ڈی پی آئی میں ہونی چاہیے اور فائل کا سائز 10 MB سے زیادہ اور 5 MB سے کم نہیں ہونا چاہیے.

فوٹوگرافر کسی کمی یا زیادتی کے بغیر رنگوں کی ڈیجیٹل پروسیسنگ کر سکتا ہے.

مقابلے کے لیے بھیجی گئی تصویر بلیک اینڈ وائٹ بھی ہو سکتی ہے.

اصل تصویر میں اضافی عناصر شامل نہیں ہونے چاہیں.

فوٹوگرافر کے دستخط یا کسی دوسری عبارت والی تصویر قبول نہیں کی جائے گی.

مقابلے میں شامل تصویر پہلے کبھی کسی دوسرے مقابلے میں انعام یا پوزیشن کی حقدار نہ ٹھہری ہو.

مالک سے رابطہ کیے بغیر مقابلہ مینجمنٹ کو تصویر اپنی اشاعتوں میں استعمال کرنے کا حق ہو گا.

فوٹو گرافر تصویر کے ساتھ اپنی سی وی بھی ارسال کرے.

تصاویر کی وصولی کے لئے آخری تاریخ (25/3/2018) ہے.

بہترین قرار دی جانے والی تصاویر کے لیے انعامات:

پہلی پوزیشن کے لیے پانچ لاکھ عراقی دینار.

دوسری پوزیشن کے لیے تین لاکھ عراقی دینار.

بہترین تصاویر کے مالکان کو اعزازی اسناد اور شیلڈز بھی دی جائيں گی۔

تصاویر مندرجہ ذیل ای میل پر بھیجی جائیں:

Maaref2000@gmail.com
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: