تصویری رپورٹ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کا لکھنؤ کا دورہ

نجف اور قم کے بعد لکھنؤ وہ تیسرا شہر ہے جسے دینی علوم اور مذہبی حوالے سے خاص اہمیت حاصل ہے یہ شہر کسی زمانے میں شیعہ مذہبی تعلیم کا مرکز ہوا کرتا تھا آج بھی اس شہر میں دسیوں دینی مدرسے، سینکڑوں امام بارگاہیں و مساجد، متعدد کتب خانے اور مقدس مقامات موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اس شہر کے لیے خاص اہتمام دیکھنے میں آیا ہے اس وقت بھی روضہ مبارک کا ایک وفد دینی امور کے سیکشن کے انچارج علامہ سید عدنان موسوی کی سربراہی میں لکھنؤ کے دورہ پر ہے۔
اس دورہ میں وفد نے ایک مجلس ترحیم میں شرکت کی، وہاں موجود مومنین تک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) کا پیغام پہنچایا، لکھنؤ کی نامور شیعہ شخصیت جناب سراج مہدی صاحب کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا عَلَم پیش کیا، لکھنؤ کے دینی مدارس کا دورہ کیا اور علماءِ لکھنؤ سے ملاقاتیں کیں۔
اس دورہ میں اہل لکھنؤ کی جانب سے وفد کا پرتباک استقبال دیکھنے میں آیا اور ہر شخص نے روضہ مبارک کے خدام کی آمد پر اظہار تشکر کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: