ڈاکٹر تیجانی سماوی:حضرت فاطمہ زہراء(س) کو تاریخ میں وافر جگہ فراہم نہ کرنا تاریخ دانوں کا ان پر ظلم ہے....

الکفیل گرلز سکولز کی جانب سے جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے جشن میلاد کی مناسبت سے دوسرے سالانہ روح النبوۃ سیمینار سے معروف سکالر ڈاکٹر محمد تیجانی سماوی نے خصوصی خطاب کیا اور اپنے خطاب کے دوران کہا: حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا اپنے شوہر اور اپنے بابا کی طرح مظلوم ہیں میں نے امام رضا علیہ السلام کانفرنس میں کہا تھا کہ اصل غریب الغرباء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں، اور آج میں کہتا ہوں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا بھی اپنے بابا کی طرح مظلوم اور غریب الغرباء ہیں اس امت میں سے بہت کم لوگوں کو حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی معرفت ہے اور تاریخ میں انہیں وافر جگہ نہیں دی گئی اور یہ تاریخ اور تاریخ دانوں کا ان پر ظلم ہے۔

ڈاکٹر تیجانی نے مزید کہا: حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا وہ خاتون ہیں جو ظالموں کے سامنے کھڑی ہوئیں اور انہیں باور کروایا کہ تم لوگ اللہ کی کتاب کو پس پشت ڈال چکے ہو حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے دعوت اور قیام مال و دولت اور حکومت کے لیے نہیں تھا بلکہ ان کا مقصد مسلمانوں کو اللہ کی رسی، قرآن اور اہل بیت اطہار علیھم السلام سے متمسک ہونے کی دعوت دینا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: