روح النبوۃ سیمینار کے ضمن میں مختلف فن پاروں کی نمائش......

جمعرات 8 مارچ 2018ء کو الکفیل گرلز سکولز کی جانب سے تین روزہ روح النبوۃ ثقافتی سیمینار کی تقریبات کا آغاز ہوا اس سیمینار کے ضمن میں فنی کاموں پر مشتمل ایک نمائش بھی منعقد کی گئی کہ جس میں بہت سے فنی شہ پاروں کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا اس نمائش میں رکھی جانے والی اشیاء کو ان عناوین کے تحت جمع کیا گیا تھا: سب سے خوبصورت فنی کلپ، سب سے خوبصورت فنی کام، سب سے خوبصورت خطاطی کا نمونہ، سب سے خوبصورت فنی پوٹریٹ، سب سے خوبصورت فوٹو گرافی......

نمائش کا افتتاح روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے کیا اور نمائش میں رکھے ہوئے فن پاروں کو ان کے تخلیق کرنے والوں کی فنی ہنر مندی کا ثبوت قرار دیا۔

یہ نمائش فنی مقابلے پر بھی مشتمل تھی لہٰذا سب سے بہتر تخلیق کاروں کے ناموں کا بھی اس سلسلہ میں اعلان کیا گیا اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔

نمائش کے افتتاح سے ہی لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لیے جوق در جوق آرہی ہے اور عوامی سطح پر اسے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: